طیارے میں شادی کی سالگرہ کا جشن منانے والے جوڑے کو تنقید کا سامنا

Apr 14, 2024 | 16:38

مراکش کےایک مسافر طیارے میں پرواز کے دوران ایک جوڑے کی شادی کی سالگرہ کی تقریب کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان کھڑا کردیا۔ صارفین کی جانب سے جوڑے اور جہاز کی انتظامیہ دونوں کو تنقید کانشانہ بنایا اور ان پر مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عاید کیا۔

گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران مراکش میں سوشل میڈیا سائٹس مراکش کے "انفلوئنسر " کی ایک ویڈیو سے گونج رہی ہیں جو اپنی شادی کی 20 ویں سالگرہ منا رہی ہے۔ یہ ویڈیو ایک مسافر طیارے کے اندر شوٹ کی گئی۔ اس وقت یہ طیارہ مراکش کے شہر کاسا بلانکا سے امریکہ کے شہر میامی کے لیے سفر کررہا تھا۔سوشل پلیٹ فارمز پر پھیلتے ہی ویڈیو کو بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور مسافر طیارے میں دوران پرواز سالگرہ کی تقریب منعقد کرنے پررجوڑے اور جہاز کی انتظامیہ دونوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ویڈیو کے مناظر سے لی گئی تصاویر جس میں "مراکش کی انفلوئنس " صونیا نجادی اپنے شوہر کے ساتھ ہوائی جہاز میں شادی کی سالگرہ مناتے نظر آئیں جس میں دو روشن موم بتیوں سے سجا ایک کیک بھی شامل تھا۔ اس واقعے نے قریبی مسافروں کو خوفزدہ کر دیا۔ بعد میں یہ ویڈیو فیس بک اور انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی

  

مزیدخبریں