اہورکے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

لاہور: صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔شہر کے مختلف علاقوں مال روڈ، لکشمی چوک، شملہ پہاڑی و گردونواح میں بوندا باندی ہوئی. فیروز پور روڈ، کینال اور جیل روڈ کے مختلف مقامات پر بھی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 21 جبکہ زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن