پیپلز پارٹی کے رہنما شریف خلجی دوبارہ تحریک انصاف میں شامل

Apr 14, 2024 | 16:58

ویب ڈیسک

پیپلزپارٹی کے رہنما شریف خان خلجی نے دوبارہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔شریف خلجی نے کہا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ہے. پیپلزپارٹی بھٹو نہیں . زرداری خاندان کی جماعت بن چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے مجبوری میں پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کی تھی. مراعات اور فنڈ کیلئے کبھی سیاست نہیں کی. اس لیے دوبارہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔

مزیدخبریں