عالمی بینک پاکستان کو توانائی منصوبے کیلئے ایک ارب ڈالرز قرض دے گا

 عالمی بینک پاکستان کو توانائی منصوبے کے لیے 1 ارب ڈالرز قرض دے گا۔دستاویز کے مطابق عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے جون میں قرض کی منظوری متوقع ہے، فنڈ 2160 میگاواٹ کے داسو ہائیڈرو پراجیکٹ پر خرچ کیے جائیں گے۔منصوبے کی تعمیر سے پاکستان کو فیول کاسٹ کی مد میں سالانہ 1.8 ارب ڈالر بچت ہو گی، داسو ہائیڈرو منصوبہ 7 سال کی تاخیر سے سال 2028 تک مکمل ہو گا۔2013 میں شروع ہونے والے منصوبے کو مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دسمبر 2021 تھی، تاخیر کے باعث منصوبے کی لاگت 4.3 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 4.9 ارب ڈالرز ہو گئی۔منصوبے پر عملدرآمد سے پاکستان کو 3 سینٹ فی یونٹ کے حساب سے سستی بجلی حاصل ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن