اعلیٰ سطحی سعودی وفد 17 اپریل کو پاکستان آئیگا ، 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کی سربراہی میں سعودی سرمایہ کاروں اور اقتصادی ماہرین کا وفد 17 اپریل کو پاکستان آئے گا۔وفد ریکوڈیک، دیا میر باشا ڈیم ، چھوٹی آئل ریفائنریز کی توسیع سمیت مائینگ و سیاحت کے شعبوں میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے میٹینگز کر کے روڈ میپ طے کرے گا.سعودی وفد میں وزیر خارجہ کے علاوہ سعودی وزیر سرمایہ کاری خالدالفصیل خالد ، وزیر صنعت ، وزیر توانائی سمیت دیگر وزراء، سرمایہ کار اور اقتصادی ماہرین شامل ہوں گے۔دو ہفتے بعد مئی کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں ولی عہد محمد بن سلمان کی بھی پاکستان آمد متوقع ہے جنکی آمد پر سرمایہ کاری کے منصوبوں پر باقاعدہ معاہدوں کو حتمی شکل دیکر پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری شروع کر دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن