لاہور (آن لائن) گورنر پنجاب سلما ن تاثیر نے کہا ہے کہ کھیلوں میں بین الاقوامی سطح پر مقابلے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہو گا- پاکستانی قوم کھیلوں سے محبت کرنے والی قوم ہے - یہ بات انہوں نے جشنِ آزادی نیشنل بنک‘ پنجاب نیشنل جونیئر سکوائش چیمپین شپ کی تقریب تقسیم انعامات میں مہمانان ِ خصوصی کی حیثیت سے شرکاء سے خطاب میںکہی-انہو ںنے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے شعبے میں جب تک سائنٹیفک علوم سے استفادہ کر کے کھیلوں کی تکنیک میں جدت لانے کا رجحان نہیں آیا تھا، پاکستانی کھلاڑی واجبی سہولتوں کے باوجود کھیلوں میں نمایا ں ترین مقام حاصل کرتے رہے ہیں - انہو ںنے کہا کہ کھیلوں کی دنیا میں دوبارہ عالمی معیار تک پہنچنے کے لیے ہمارے کھلاڑیوں کو سپورٹس سائنس بھی سیکھنا ہو گی-