پاکستان کے چونسٹھ ویں یوم آزادی کے موقع پرآج ساڑھے دس بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظم لاہورمیں پرچم کشائی کی تقریب ہوگی۔

Aug 14, 2010 | 08:53

سفیر یاؤ جنگ
تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن، ممتازصحافی اورنظریہ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین مجید نظامی کارکنان تحریک پاکستان کے ہمراہ پرچم کشائی کریں گے۔ پرچم کشائی کے بعد وائیں ہال میں خصوصی نشست منعقد ہوگی جس میں کارکنان تحریک پاکستان(گولڈ میڈلسٹ)اظہارخیال کریں گے۔تقریب کا اہتمام نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرزٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔ سیلاب کی شدید تباہ کاریوں کے باعث یوم آزادی کی تقریبات انتہائی سادگی سے منعقد کی جارہی ہیں۔تحریک پاکستان کے کارکنوں کوگولڈ میڈل دینے کی تقریب اوران کے اعزاز میں مجوزہ افطارڈنرکومنسوخ کردیا گیا ہے، اسی طرح ایوان کارکنان تحریک پاکستان پر چراغاں بھی نہیں کیا گیا۔
مزیدخبریں