صوبائی دارالحکومت لاہور، رات بارہ بجتے ہی ہزاروں افراد جشن آزادی منانے سٹرکوں پرنکل آئے،پولیس نے ہلڑبازی اورون ویلنگ کے الزام میں سیکڑوں نوجوانوں کوگرفتارکرلیا۔

حکومت کی جانب سے جشن آزادی کی تقریبات منسوخ کرنے کے اعلان کے باوجود صوبائی دارالحکومت لاہور میں رات بارہ بجتے ہی ہزاروں افراد آزادی کا جشن منانے سڑکوں پرنکل آئے۔ نوجوان موٹرسائیکلوں کے سائلسنر اتار کرپٹاخے پھینکتے اورباجے بجاتے ہوئے اہم شاہراوں پرہلڑبازی کرتے رہے جبکہ سیکڑوں کی تعداد میں فیمیلز بھی مال روڈ سمیت دیگر شاہراؤں پر آزادی کا جشن مناتے ہوئے نظر آئیں ۔ اس دوران بعض کار سوارسڑکوں کے درمیان گاڑیاں کھڑی کرکے اونچی آواز میں ڈیک لگا کربھنگڑے ڈالتے رہے۔ پولیس نے مختلف شاہراﺅں پر ناکے لگا کرہلڑبازی اورون ویلنگ کے الزام میں سینکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا اور ان کی موٹرسائیکلوں کو تھانوں میں بند کردیا۔ پولیس نے مین بلیوارڈ گلبرگ پر چودہ،نہرپرچھ اورشاہراہ قائد اعظم پر چارناکے لگا کربھاری نفری تعینات کر رکھی تھی۔ بعض جگہوں پرپولیس اہلکاروں نے ہلڑبازی کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ 

ای پیپر دی نیشن