لاہورسے کوئٹہ جانے والی کوچ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دس مسافرجاں بحق اورآٹھ زخمی ہوگئے۔

لاہورسے کوئٹہ جانے والی مسافرکوچ پرفائرنگ آب گم کے مقام پرکی گئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق پانچ جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال لائی گئی ہیں جبکہ زخمیوں میں دوکی حالت تشویش ناک ہے۔ زخمی معاذ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے کوچ کوروک کرتمام مسافروں کونیچے اتارلیا اوران پر فائرنگ شروع کردی۔عینی شاہد کا کہنا ہے کہ پانچ افراد موقع پرہلاک ہوئے جبکہ پانچ افراد ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑگئے۔مقامی انتظامیہ واقعہ  کے بعد موقع پرپہنچ گئی اور ہلاک وزخمی ہونے والوں کوکوئٹہ سول ہسپتال پہنچایا۔

ای پیپر دی نیشن