امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں دو ایشیائی فنکاروں نے اس خصوصی نمائش کا اہتمام کیا تھا۔ بیاوگسٹ کہلانے والے ان فنکاروں کے بنائے ہوئے جانوروں کے مختلف پتلے اپنے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ تائیوان سے تعلق رکھنے والے بیاوگسٹ کا کہنا ہے کہ یہ نمائش تائیوان میں جانوروں کے حقوق کے متعلق بڑھتی ہوئی آگہی کا حصہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس نمائش سے جانوروں کے حقوق کے مسئلے کو اجاگرکرنے اور جانوروں اورانسانوں کے درمیان بہترتعلق استوارکرنے میں مدد ملے گی۔ یہ نمائش تئیس اگست تک جاری رہے گی۔