سری نگرسمیت مقبوضہ وادی کے کئی شہروں میں کرفیو، پٹن میں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے ایک شہری شدید زخمی ہوگیا

Aug 14, 2010 | 13:36

سفیر یاؤ جنگ
گزشتہ روز بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں  ایک طالب علم سمیت چار افراد کوشہید کئے جانے کے خلاف پوری وادی میں بھرپوراحتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں ۔ ریاستی حکومت نے احتجاجی مظاہروں کے پیش نظرسری نگر ، سوپور اور کپواڑہ سمیت متعدد شہروں میں ایک بار پھرکرفیو نافذ کردیا ہے۔ کٹھ پتلی وزیراعلیٰٰ عمرعبداللہ آج وادی میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔ ادھر آج صبح پٹن میں نماز فجر کے بعد ہونیوالے پرامن احتجاجی مظاہرے پربھارتی فوج نے فائرنگ کر دی جس سے ایک کشمیری شدید زخمی ہو گیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے جاری احتجاجی مظاہروں پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے اب تک پچپن افراد شہید اور درجنوں شدید زخمی ہو چکے ہیں ۔
مزیدخبریں