لاہور (سٹاف رپورٹر+آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کی انٹیگریٹی کمیٹی کا اجلاس کل پیر سے پی سی بی ہےڈکوارٹرز لاہور مےں ہو گا۔ سابق کپتان شعیب ملک اور لیگ سپنر دانش کنیریا اجلاس مےں اپنے مالی معاملات کی وضاحت کرےں گے۔ ذرائع کے مطابق اس مرتبہ شعیب ملک نے ایک حکومتی شخصیت کا سہارا لیتے ہوئے انٹیگریٹی کمیٹی کا اجلاس بلوایا ہے۔ پی سی بی نے میڈیا کی تنقید سے بچنے کیلئے لیگ سپنر دانش کنیریا کو اجلاس میں طلب کیا ہے۔ آئی این پی کے ذرائع کے مطابق سیاسی مداخلت کے باعث شعیب ملک کی ٹیم میں واپسی کا قوی امکان ہے جبکہ دانش کنیریا کا معاملہ لٹکا رہے گا۔