پاکستان کاپینسٹھواں یوم آزادی ملک بھر میں ملی جوش و جذبے سےمنایا جا رہا ہے۔اس موقع پرسرکاری اورنیم سرکاری عمارتوں ،مساجد اور گھروں پررات کو چراغاں کیا گیا۔

Aug 14, 2011 | 03:21

سفیر یاؤ جنگ
صوبائی دارالحکومت لاہور میں یوم آزادی منانے کے لیے شہریوں کی جانب سے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس تاریخی دن کی مناسبت سے ہرشخص ملی جوش و جذبے سے سرشار نظرآرہاہے۔ سرکاری اور نیم سرکاری عمارتوں کے ساتھ ساتھ لوگوں نے گھروں اورمساجد کو بھی پاکستانی پرچموں اورجھنڈیوں سےخصوصی طور پر سجارکھا ہےجبکہ رات کو چراغاں بھی کیا گیا۔ اس موقع پرپاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔ لاہور میں سب سے بڑا چراغاں گورنر ہاؤس میں کیا گیا جہاں گورنرہاؤس کو ہزاروں بلبوں اورقمقموں سے روشن کیا گیا۔وقت نیوزکی عمارت پربھی چراغاں کیاگیا ۔اسلام آباد،کراچی پشاوراورملتان سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑوں شہروں میں اہم سرکاری اورنجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیاگیا۔ پوری قوم آج وطن کو عظیم سے عظیم تر بنانے کا عہد کررہی ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ قیام پاکستان کے لئےقائد اعظم محمد علی جناح اور دوسرے رہنماؤں کی محنت اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
مزیدخبریں