ڈیرہ الہ یار اورڈیرہ مراد جمالی میں چودہ اگست کی شب متعدد دھماکوں کے بعد ٹرینوں کی آمدو رفت میں کئی کئی گھنٹے کی تاخیر سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

بلوچستان کےعلاقوں ڈیرہ الہ یار اور ڈیرہ مراد جمالی میں رات گئےمتعدد دھماکے ہوئے جس کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی۔جیکب آباد، ڈیرہ الہ یار اور ڈیرہ مراد جمالی میں کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد سکیورٹی فورسز کی حفاظت میں ٹرینوں کو کوئٹہ روانہ کیا گیا جبکہ بولان میل،کوئٹہ ایکسپریس اورجعفرایکسپریس کو سکیورٹی کلیئرنس کے بعد جانے کی اجازت دی گئی۔ٹرینوں کی روانگی میں تاخیرکے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب راولپنڈی سےکوئٹہ جانیوالی پنڈی ایکسپریس چوبیس گھنٹےکی تاخیر سے ڈیرہ الہ یارپہنچی تاہم اُس کا انجن ایک بارپھر خراب ہوگیا ۔

ای پیپر دی نیشن