کور کمانڈر اپنے اخرجات پر امریکی جنگ لڑنے سے انکار کریں ۔ عدلیہ کے فیصلے نہ ماننے والوں کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ چلایا جائے۔ عمران خان

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام حکومت ہٹاؤ ملک بچاؤ دھرنے سے خطاب کر تے ہوئےعمران خان نے کہا کہ حکمران ٹیکس چور ہیں اس لیے عوام پر بو جھ بڑھ رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں سیاسی مفادات کے لیے مجرموں کو پناہ دی جائے گی تو امن کیسے قائم ہو گا۔ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی آپس میں نورا کشتی کررہی ہیں گزشتہ الیکشن میں ان کی کامیابی کی بڑی وجہ دھاندلی اور دو نمبر ووٹ تھے۔ انھوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد ناراض بلوچوں سے مزاکرات اوربلوچستان میں جاری فوجی آپریشن بند کردیں گے جبکہ چوروں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن