اطلاعات کے مطابق ڈیرہ الہ یار میں واقع ایک ہوٹل کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔دھماکے کے نتیجے میں گیارہ افراد جاں بحق جبکہ بیس سے زائد زخمی ہوگئے۔دھماکے سے ہوٹل کی عمارت بھی زمین بوس ہوگئی۔زخمیوں کولاڑکانہ اور جیکب آباد کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔