تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرسٹ کے چییئرمین پروفیسر رفیق احمد کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے ہمارے پاس اسلامی نظریہ ہے جو کہ ترقی کا ضامن ہے۔ پاکستان بہت زیادہ قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا تھا ہمیں دل و جان سے اس کی حفاظت کرنا ہوگی
اس موقع پر مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے پوتے ولید اقبال نے کہا کہ اللہ تعالی کی رحمت پاکستان کے ساتھ ہے،ترقی اور خوشحالی کی منزل کے حصول کے لئے ہمیں بابائے قوم اور شاعر مشرق کے افکار پرعمل کرنا ہوگا
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمید نظامی میموریل سوسائٹی کےصدرکرنل ریٹائرڈ امجد حسین کا کہنا تھا کہ اقبال نے روڈ میپ دیا جبکہ قائد اعظم محمد علی جناح نے اس پر چلتے ہوئےمسلمانان برصغیر کے لئے نیا وطن حاصل کیا
ایوان کارکنان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرنل ریٹائرڈاکرم اللہ خان نےکہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور آج کے حکمرانوں کے طرز عمل میں زمین و آسمان کا فرق ہے یہی وجہ ہے کہ آج ملک میں ہر طرف کرپشن کا دور دورہ ہے۔
تقریب میں تحریک پاکستان کے کارکنوں نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین مجید نظامی کے ہمراہ پرچم کشائی بھی کی جبکہ تحریک آزادی کے شہداء کی یادگارپرپھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی، اس موقع پر قومی ترانہ اورملی نغمے بھی پیش کئے گئے جبکہ تقریب کے اختتام پر علامہ خلیل شرقپیوریا نے ملکی سلامتی ،ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔