پشاورمیں جشن آزادی کےحوالےسے منعقدہ ٹورنامنٹ کےاختتام پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جان شیر خان کا کہنا تھا کہ وہ زیادہ ٹریننگ کی وجہ سے بیمار ہوگئے ہیں اورڈاکٹروں نے اُنہیں ایک ماہ آرام کا مشورہ دیا ہے۔اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر نوجوانوں کی تربیت کریں گے۔