پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے سعیدآباد میں نامعلوم افراد نے سیاسی جماعت کے کیمپ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ جس کے بعدعلاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ترجمان سنی تریک کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد سنی تحریک کے کارکن تھے۔دوسری جانب شارع فیصل پر نرسری کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔