کنونشن سینٹراسلام آباد میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ چارسال میں پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہوئی اورجمہوریت ہی تمام مسائل کا حل ہے، یوم آزادی کے موقع پربلوچستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ ماضی کی حکومتوں کی غلطیوں کا شاخسانہ ہے ملک دشمن عناصرنے صوبے کے حالات خراب کیے لیکن حکومت نے بلوچوں کا احساس محرومی دورکرنے کے لیے آغازحقوق بلوچستان پیکج متعارف کرایا جبکہ ناراض بلوچ رہنماؤں کومذاکرات کی دعوت بھی دی ہے، راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں بلوچستان کی سیاسی جماعتیں حصہ لیں، وزیراعظم نے بتایا کہ بلوچستان کچھی کینال کے لیے چھ ارب روپے جاری کرنے کے احکامات دئیے ہیں، دہشتگردی کے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے دہشتگردوں کوپسپا ہونے پرمجبورکردیا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کراچی کی صورتحال سے بھی مکمل آگاہ ہے، شہرقائد کے حالات بہتربنانے کے لیے سنجیدہ اورپُرعزم ہیں،
یوم آزادی: تحریک پاکستان نے ثابت کیا کہ جمہوریت بہترین طرزسیاست ہے اورجمہوریت کی وجہ سے ہی آج پاکستان دنیا کے نقشے پرقائم ہے۔ وزیراعظم
Aug 14, 2012 | 12:37