پاکستان کے چھیاسٹھ ویں یوم آزادی پر امریکہ وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے صدر باراک اوبامہ اور امریکی عوام کی طرف سے پاکستان کو مبارکباد دی۔ ہیلری کلنٹن نے اپنے بیان میں پاکستانی حکومت اور عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انیس سو سینتالیس سے بانی پاکستان کے جمہوری خواب کو سچ کرنے میں پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ان کی قربانیوں کی اعتراف کرتے ہیں۔ ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان کے لئے اپنی حمایت اور مدد جاری رکھیں گے۔ محکمہ خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ ان محنت کش پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جو پاکستان کو قائداعظم کے تصور کے مطابق مضبوط، مستحکم اور خوشحال بنانے میں کوشاں ہیں۔