قذافی سٹیڈیم لاہور میں چیئرمین پی سی بی چوہدری ذکاء اشرف کی زیرصدرات اجلاس ہوا جس میں آسٹریلیا کےخلاف ون ڈے سیریز کےلیے سولہ رکنی ٹیم کےحوالےسےمشاورت کی گئی۔ اجلاس میں چیف سلیکٹر اقبال قاسم، ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور، ٹی ٹونٹی کپتان محمد حفیظ اور انتخاب عالم نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کامران اکمل، شعیب ملک، اعزاز چیمہ، انوار علی اور عبدالرحمن کو سولہ رکنی سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ یونس خان اور سرفراز خان سلیکٹرز کے اعتماد پر پورا نہ اترسکے۔ سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں کپتان مصباح الحق، محمد حفیظ نائب کپتان، ناصر جمشید، عمران فرحت، اظہر علی، اسد شفیق، عمر اکمل، شاہد خان آفریدی، سہیل تنویر، جنید خان اور سعید اجمل شامل ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا آغاز اٹھائیس اگست سے متحدہ عرب امارت میں ہوگا جس میں تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلیے سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ شعیب ملک کامران، اعزاز چیمہ اور انوار علی سکواڈ میں شامل۔
Aug 14, 2012 | 15:23