پشاورپولیس لائن میں یوم آزادی کے موقع پرپرچم کشائی کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی خیبرپختونخوا امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی پورے ملک کا مسئلہ ہے اور سب کو مل کراس کا مقابلہ کرناہوگا۔ انہوں نےبتایا کہ پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی میں اضافہ کردیاگیا ہے اور پہلے صرف فرنٹئرکور کے جوان تعینات تھے جبکہ اب ان کے ساتھ انیس ڈویژن کے جوان بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ آزاد ی کے دن ملک و قوم کی حفاظت کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہیںَ، اس کے بعد امیرحیدرخان ہوتی نے پشاور میں جی ٹی روڈ پر حاجی کیمپ اڈے سے ھشت نگری تک فلائی اوورکا افتتاح کیا۔ فلائی اوور چودہ مہینے کی قلیل مدت میں ستاسی کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیاگیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ہمراہ سینئر وزیر بشیراحمد بلور بھی مو جود تھے۔
شمالی وزیرستان آپریشن کے بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہے، اس حوالے سے متعلقہ فورم اس کا فیصلہ کرے گا۔ وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی
Aug 14, 2012 | 19:24