جشن آزادی کے موقع پر بھی کراچی میںقتل و غارت گری کا بازار گرم رہا اور دہشت گردوں نے سات افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔

Aug 14, 2012 | 21:01

سٹی رپورٹر

یوم آزادی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کے باوجود کراچی کے شہری دہشتگردوں کا نشانہ بنتے رہے۔ تھانہ بلدیہ ٹاؤن کی حدود میں نامعلوم افراد نے مذہبی جماعت کے کیمپ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دو دم توڑ گئے۔فیرز آباد تھانے کی حدود میں فائرنگ سے ایک شخص آصف دم توڑ گیا ،ادھر پرانی سبزی منڈی کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جبکہ بھتہ نہ دینے پر سولجر بازار میں ملزم دانش نے دکاندار جاوید کو قتل کردیا۔اورنگی ٹاؤن نمبر چار میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گھر کے باہر بیٹھے چالیس سالہ عمران کو موت کی نیند سلا دیا جبکہ مزاحمت پر دو افراد کو زخمی بھی کردیا۔یونیورسٹی روڈ پر ایڈمنسٹریٹر ویسٹ قمر شیخ اس وقت بال بال بچ گئے جب موٹر سائیکل سواروں نے انہیں نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کردی۔ افطار سے کچھ دیر قبل پیر آباد،ملیر، ڈیفنس، نیو کراچی اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعات میں دس افراد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب پولیس نے ظفر ٹاؤن لانڈھی کے قریب دو بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا۔

مزیدخبریں