بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کو الیکشن سے روکنے پر ہڑتال ‘ مظاہرے ‘ جھڑپیں ‘19 پولیس افسر زخمی

ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کے فیصلے کے خلاف ہڑتال کی گئی اور کئی شہروں میں مظاہرے ہوئے۔جھڑپیں بھی ہوئیں، 19 پولیس افسر زخمی ہو گئے اور 5 مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔ مہرپور اور دیگر شہروں میں ہزاروں کارکنوں نے احتجاج کیا ۔ پولیس نے آنسوگیس کے شیل پھینکے اور لاٹھی چارج بھی کیا۔

ای پیپر دی نیشن