پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی جھلکیاں

لاہور (فرخ سعید خواجہ+ سید عدنان فاروق+ اشرف چودھری)
 ٭.... پنجاب اسمبلی میں مقامی حکومت کے مسودہ قانون پر بحث کے دوران مسلم لیگ (ن) کے افتخار احمد نے ایوان کو اس وقت حیرت میں مبتلا کر دیا جب انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام قبل از اسلام سے جاری ہے۔ ٭.... پنجاب اسمبلی میں جیمرز کے باوجود ممبران کی فون کی گھنٹیاں بجتی رہیں۔ سپیکر رانا اقبال خان نے تنبیہ کی کہ جس کا موبائل فون پکڑا گیا اسے ضبط کر لیا جائے گا۔ ٭.... افتخار احمد کی تقریر کے دوران مسلسل فون کی گھنٹی بجتی رہی جس پر سپیکر نے انہیں وارننگ دی۔ ٭....مسلم لیگ (ن) کے چودھری امجد علی جاوید نے صحت اور تعلیم کی اتھارٹیاں بنانے پر تنقید کی اور گلہ کیا کہ اس وقت بھی یہ معاملات ڈی سی اوز کے پاس ہیں، حالت یہ ہے کہ ہسپتالوں میں مشینیں خراب ہیں، مریضوں کی دوائی کے لئے پیسے نہیں لیکن ڈی سی او ہاﺅس کی مرمت کی جا رہی ہے اس پر سپیکر رانا اقبال خان نے کہاکہ آپ یہ معاملہ گورنر صاحب کے علم میں لائیں۔ ٭....سپیکر رانا اقبال کی اجازت سے اسمبلی قواعد کو معطل کر کے نئے بلدیاتی نظام پر بحث کی تحریک متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ ٭.... راولپنڈی سے تحریک انصاف کے ایک رکن نے اپنے شہر میں سیلاب کی صورتحال پر نکتہ اعترا ض پر بحث کی اجازت چاہی تو سپیکر نے انہیں روک دیا۔ ٭.... میانوالی سے اپوزیشن رکن ڈاکٹر صلاح الدین خان نکتہ اعتراض پر ایم پی اے ہاسٹل میں کمروں کی غلط الاٹمنٹ اور قبضوں کے حوالے گفتگو کی تو سپیکر نے ان کو ہدایت کی کہ وہ ان کے چیمبر میں مل کر بات کریں۔

ای پیپر دی نیشن