کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم نے نیشنل کاﺅنٹر ٹیررزم پالیسی پیش کر دی۔ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے پالسیی پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا آئندہ چند ماہ میں دہشت گردی سمیت دیگر مسائل حل کئے جائیں۔ دہشت گردی سمیت دیگر مسائل حل نہ کئے گئے تو کئی بنگلہ دیش وجود میں آ سکتے ہیں۔ ہمیں پاکستان میں امن و امان کی خراب صورتحال کا سامنا ہے۔ اب ہمیں سنجیدہ ہو کر ایک قومی پالیسی بنا لینی چاہئے۔ ہم پاکستان اور امن کے ساتھ ہیں۔ جائزہ لیا جائے گا آزادی کے بعد ہم نے کیا کھویا کیا پایا؟ پاکستان کی بقا کو بدامنی جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔
دہشت گردی، مسائل حل نہ کئے تو کئی بنگلہ دیش بن سکتے ہیں: فاروق ستار
Aug 14, 2013