کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مشیر عالم کی زیرصدارت اجلاس میں سیکرٹری داخلہ سندھ نے بتایا کہ سزائے موت کے منتظر قیدیوں کی سزاﺅں پر عملدآرمد شروع ہو چکا ہے۔ سیکرٹری ورکس نے بتایا کہ سکھر اور حیدر آباد جیلوں کی سکیورٹی کیلئے خندقیں کھودی جا رہی ہیں۔ چیف سیکرٹری نے بتایا کہ سندھ ہائیکورٹ کے ججز کیلئے 3 بم پروف گاڑیوں کی سمری منظور کرلی گئی ہے اور ہائیکورٹ کے تمام ججز کی گاڑیوں میں وائرلیس سسٹم نصب کیا جا رہا ہے۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ کراچی میں قیام امن کیلئے عدالتی حکم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ نمائندہ ڈی جی رینجرز بریگیڈئر باسط نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد عدالتوں سے ضمانت پر رہا ہوجاتے ہیں۔ چیف جسٹس نے ایسے تمام ملزمان کی ضمانت کا ریکارڈ کرلیا۔
کراچی میں امن کیلئے عدالتی حکم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
Aug 14, 2013