اسلام آباد(آن لائن) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہمیں کوئی پروا نہیں آئندہ انتخابات میں جیتیں یا ہاریں ہم نے ملک کے مستقبل کی فکر کرنی ہے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک کی بقا کے لیے آخری حد تک جائینگے تمام اداروں کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا یہ پوائنٹ سکورنگ اور تنقید کا مسئلہ نہیں، کسی کو میری شکل یا مسلم لیگ (ن) کی پالیسی سے اتفاق نہیں تو ضرور تنقید کرے لیکن نیشنل سکیورٹی پر تنقید نہ کریں۔