لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی ٹیم کے گول کیپر عمران شاہ ٹیم مینجمنٹ کے رویئے سے دلبرداشتہ ہو کر کیمپ چھوڑ کر واپس گھر چلے گئے۔ ایشین گیمز کے ممکنہ سکواڈ میں جگہ ملنے کا امکان نہیں۔ عمران شاہ کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ اور معاون کوچ سمیر حسین سے اختلافات تھے وہ والدہ کی بیماری کا بتا کر گوجرہ چلے گئے ہیں۔پی ایچ ایف حکام نے لا عملی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عمران شاہ کی والدہ بیمار ہیں ‘انہوںنے ایشین گیمز کے ٹرائلز میں شرکت نہیں کی ۔سے معذرت کر لی ہے۔ عمران شاہ سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میری والدہ بیمار ہیں میرے لئے ہاکی سے زیادہ اپنی والدہ کی بیماری عزیز ہے میں ان کی خدمت کرنا چاہتا ہوں اس لئے ایشین گیمز کے لئے ٹرائلز میں حصہ نہیں لیا۔
قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپر عمران شاہ مینجمنٹ سے ناراض، کیمپ چھوڑ دیا
Aug 14, 2014