لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جشن آزادی کے سلسلہ میں پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کے درمیان 17 اگست کو نمائشی میچ کا اعلان کیا ہے۔ میچ شام سات بجے شروع ہوگا ‘ ٹیکنیکل آفیشلز میں انجم سعید میچ ڈائریکٹر، خواجہ محمد جنید ٹورنامنٹ آفیسر، محمد دانش کلیم اور مرزا وحید بیگ ججز مقرر کئے گئے ہیں۔
پاکستان گرین اور وائٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی ہاکی میچ 17 اگست کو کھیلا جائیگا
Aug 14, 2014