اسلام آباد (ثناء نیوز) پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات نے عوام، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور وکلاء سے انتخابات کے عمل کو مکمل طور پر منصفانہ اور شفاف بنانے کیلئے یکم ستمبر تک باضابطہ طور پر تجاویز طلب کر لی ہیں ۔ اس بارے میں بدھ کو پبلک نوٹس مشتہر کر دیا گیا ہے۔ پارلیمانی انتخابی اصلاحات کمیٹی گزشتہ تمام عام انتخابات کے عمل کی کمزوریوں ، نقائص کو دور کرنے کے لئے جدید ذرائع اور طریقوں کے استعمال سے متعلق قانون سازی کا ڈرافٹ تیار کرے گی۔