اٹک خورد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ اٹک قلعہ میں قید میاں نواز شریف کے ساتھ میں روزانہ 6گھنٹے گزارتا تھا مگر نواز شریف نے گرمی سردی اور مچھروں کی پرواہ کئے بغیر کال کوٹھڑی میں اف تک نہ کی اور ہمیشہ قوم و ملک کی سلامتی کی دعا کرتے تھے، مشرف دور میں نواز شریف کا ساتھ چھوڑنے پر وفاقی وزارت کی پیشکش کی گئی تھی مگر ڈکٹیٹر کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا تھا اور پھر میرے خلاف 18جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے، وہ اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔