مدینہ منورہ (جاوید اقبال بٹ) پاکستانی حجاج کی آمد کیلئے مدینہ منورہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر پاکستان حج مشن سیف انور جپہ نے اپنے زیر نگرانی تیزی سے کاموں کو پایہ تکمیل پہنچا رہے ہیں۔ انہو ں نے نواے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا جن میں ایک مین میڈیکل کیمپ پاکستان ہاوس نمبر 2 اور ان میں لیبارٹری،20 بیڈ۔میڈ یکل فارمیسی،ڈینٹل اورایکس ریمشین شامل ہے۔جبکہ بہت سے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف شامل ہو گا۔ٹرانسپورٹ کے مسئلہ پر ڈپٹی ڈائریکٹر پاکستان حج مشن سیف انور جپہ نے کہا کہ حجاج کرام کی شکایات کا ادراک کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر حج سردار یوسف کی تعلیمات کے مطابق حجاج کو جدہ۔ مکہ اور مدینہ میں بسیں 2012سے اوپر کے ماڈل والی جدید اور ارام دہ سفری سہولیات میسر ہوں گی۔اس سال 56000 ہزار حجاج جو سرکاری حج سکیم کے تحت آرہے ہیں ان کوحرم نبوی شریف کے ملحقہ 4 سٹار اور 5 سٹار والی بلڈنگوں میں رہائش 40000کودی جائے گی جبکہ باقی کو 700میٹر کے اندر فرھم کرنے کے پا بند ھوں گے۔