غزہ ، قاہرہ ( اے ایف پی + نیوز ایجنسیاں ) غزہ میں اسرائیل کا میزائل ناکارہ بناتے پھٹ گیا ۔ اے پی کے فوٹو گرافر سمیت 6 افراد مارے گئے ۔ بیت لہید میں واقعہ پیش آیا ۔ اسرائیل حکام نے دھمکی دی ہے غزہ میں کسی بھی وقت لڑائی شروع ہو سکتی ہے ۔مصر نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لئے تجاویز پیش کر دیں۔ سعودی وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ تنازع کے خاتمے کے لئے پیشرفت نہ کی تو اس کا وجود بھی برقرار نہیں رہے گا۔بہتر گھنٹے کی جنگ بندی آج رات بارہ بجے ختم ہو رہی ہے۔ جنگ بندی میں توسیع اور اسے مستقل بنانے کے لئے فریقین آج بھی قاہرہ مذاکرات جاری رکھیں گے ۔ دوسری جانب فلسطینی وزیر خارجہ سعودی الفیصل نے عرب لیگ کے اجلاس سے خطاب میں اسرائیل پر تنازع کے خاتمے اور امن معاہدے میں پیشرفت کے لئے زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے حق میں متحد ہو کر کھڑا ہونے سے دنیا کو پتہ چل جائے گا کہ اسرائیل قیمت چکائے بغیر فلسطین میں اپنی جارحیت جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسرائیل کو سمجھنا چاہیئے کہ امن ہی اس کی بقا کا واحد راستہ ہے۔دوسری جانب ترکی کے بعد ونیز ویلا نے بھی غزہ میں بارہ ٹن امداد روانہ کردی ہے۔ اسرائیل نے جنگی جرائم کی تحقیقات کے لئے قائم اقوام متحدہ کے تحقیقاتی پینل کو مسترد کرتے ہوئے اسے’’ کینگرو کورٹ‘‘ قرار دیا ہے۔ سعودی وزیرخارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے عرب اقوام پر زوردیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا توڑ کرنے کے لیے ایک صف میں اکٹھے ہوں۔ وائٹ ہائوس کے ترجمان نے بتایا غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے اوباما اور اسرائیلی وزیراعظم میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
غزہ : اسرائیلی میزائل ناکارہ بناتے پھٹ گیا ، اے پی کے فوٹو گرافر سمیت 6 مارے گئے
Aug 14, 2014