’’پراکسی وار‘‘ سے متعلق مودی کا الزام مسترد، پاک فوج بیرونی جارحیت کا منہ توڑ دینے کے لئے تیار ہے: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+نیوز ایجنسیاں+نوائے وقت رپورٹ+بی بی سی )دفترخارجہ نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے پاکستان کیخلاف ’’پراکسی وار‘‘سے متعلق بیان کوبے بنیاد اور حقائق کے منافی قراردیتے ہوئے  الزامات کو یکسر مسترد کر دیا اور افسوسناک قراردیا  ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ خود دہشتگردی کے خلاف نبرد آزما ہیں ، الزام تراشیوں کے بجائے مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل خطے کے مفاد میں ہے۔پوری دنیا نے دہشت گردی کیخلاف پاکستانی قربانیوں کو تسلیم کیاہے، ہم ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تنازعات کو مذاکرات سے حل کرناچاہتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے ، اب تک دہشتگردی کے خلاف پچپن ہزار جانوں کی قربانیاں بھی دے چکے ہیں پا ک فوج کسی بھی قسم کی بیرونی جارحیت کا  منہ توڑ جواب کیلئے تیار ہے ، بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں ، مئی میں وزیر اعظم نوازشریف کا دورہ بھارت بھی اسی جذبے کا عکاس تھا تاہم اعلیٰ بھارتی قیادت کی جانب سے الزام تراشی انتہائی افسوسناک ہے ۔ پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتاہے۔  پاکستان کی قیادت بھارت کے ساتھ اچھے ہمسائیوں کے تعلقات قائم کرناچاہتی ہے۔ انہوں نے اس بات پرزرودیاکہ الزام تراشی کے بجائے دونوں ممالک کواپنے تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں۔ بھارت الزامات کی گیم نہ کرے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...