لاہور (خصوصی رپورٹر) وطن عزیز کی آزادی کے 67سال مکمل ہونے پر 68واں یوم آزادی منانے کیلئے آج صبح ساڑھے دس بجے ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان، شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور میں پرچم کشائی کی تقریب ہورہی ہے۔ تقریب میں تحریک پاکستان کے نامور کارکن‘ سابق صدر پاکستان اور چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کارکنانِ تحریک پاکستان کے ہمراہ پرچم کشائی کی رسم ادا کریں گے۔ تقریب کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔
ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں یوم آزادی کی تقریب آج ہو گی رفیق تارڑ پرچم کشائی کرینگے
Aug 14, 2014