وزیر آباد (نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج وزیر آباد کی عدالت میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سمیت دیگر اہم ذ مہ داران کے خلاف شہریوں بشمول طلباء کو خطرناک سیاسی سرگرمیوں پر اکسانے‘ امن عامہ میں خلل پیدا کرنے کے خلاف رٹ نگرانی دائر، 5 2 اگست کو عدالت طلب کر لیا۔ ایڈووکیٹ عاصمہ اقبال چٹھہ اور میڈم عاصمہ جاوید کی طرف سے ا یڈیشنل سیشن جج وزیر آباد عبدالرحمان عارف کی عدالت میں نگرانی زیر دفعہ 200 ض ف بابت جرم زیر دفعہ 120B،124Aِ506 ِ109 ت پ برخلاف جوڈیشل مجسٹریٹ وزیر آباد،آئی ،جی پنجاب پولیس لاہور،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ،شاہ محمود قریشی ، ڈی سی او ،ڈی پی ا و ،ایس ایس پی گوجرانوالہ سمیت انتظامی افسران و دیگر نامعلوم کے خلاف نگرانی دائر کرتے ہوئے وقف اپنایا ہے کہ قانون شکنی ،پاکستان کی سالمیت ،نقص امن ، حکومت کے خاتمے کی کوشش کی جا رہی ہے ، مہذب معاشرے کا تحفظ،دھمکیوں کا سدباب ،عوام کا تحفظ،قانون کی پاسداری ان اداروں کی ذمہ داری تھی اس کے علاوہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ،شاہ محمود قریشی سمیت دیگر نامعلوم کی سرگرمیاںپر تشدد ،برخلاف امن عوام و سرکاراور قانون کے منافی ہیں، شہریوں بشمول طلباء کو خطرناک سیاسی سرگرمیوں پر اکسایا جا رہا ہے جس کی اجازت رائج الوقت قوانین نہ دیتے ہیں۔ عدالت نے مزید کارروائی اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 اگست کو طلب کر لیا ہے۔