نئی دہلی (آئی این پی) بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں دہشت گردی بنیادی معاملہ ہے، دہشت گردی سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لئے ہماری حکمت عملی محدود نہیں، دہشت گردی ہمارے لئے حقیقی اور موجودہ سب سے بڑا خطرہ ہے، نریندر مودی نے وہی کہا جو دہشت گردی پر پاکستان کے حولے سے ہمارا موقف ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے صحافیوں کو بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے وہی کچھ کیا جو پاکستان کے حوالے سے ہماری خارجہ پالیسی ہے۔ بھارت کے تحفظات کو حقائق سے دور کیا جائے ، بھارت میں ہونے والے بدترین حملوں کا تعلق یا پاکستان سے ہے یا پاکستان کے زیر کنٹرول قوتوں سے ہے۔ ان حملوں میں پارلیمنٹ اور ممبئی حملے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خارجہ سیکرٹریز کی ملاقاتوں کا سلسلہ آگے بڑھے گا یا نہیں اس سلسلے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
دہشت گردی ہمارے لئے خطرہ ہے، مودی نے پاکستان کے حوالے سے موقف پیش کیا: بھارت
Aug 14, 2014