یوم آزادی پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں : شہباز شریف

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں اور یوم آزادی کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات کی سکیورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں اور حساس مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس رہیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنے فرائض محنت اور جانفشانی سے سرانجام دیں اور اس ضمن میں یوم آزادی کے موقع پر وضع کردہ سکیورٹی پلان پر پوری طرح عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ یوم آزادی کے جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے۔ شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔ یوم آزادی پر مری اور دیگر تاریخی و تفریحی مقامات کے اردگرد ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ یوم آزادی کے موقع پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائے جائےں۔ مزید برآں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈینگی کے مرض سے نمٹنے کیلئے متعلقہ ادارے چوکس رہیں اور لاہورسمےت پنجاب بھر مےں ڈےنگی کے تدارک کےلئے پےشگی حفاظتی انتظامات کئے جائےں، اس ضمن مےں وضع کردہ پلان پر موثر عملدر آمد ہونا چاہیئے۔وزےراعلیٰ نے کابےنہ کمےٹی برائے انسداد ڈےنگی کو ہداےات جاری کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ ادارے اجتماعی کاوشےں بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات اٹھائےں۔ان ڈور اور آو¿ٹ ڈور سروےلنس پر بھر پور توجہ دی جائے۔کابےنہ کمےٹی برائے انسدادڈےنگی مربوط انداز مےں کام کرے۔ انہوںنے کہا کہ ٹائر وںکی دکانوں،قبرستانوں ،زےر تعمےر عمارتوں اور کباڑخانوںکی باقاعدہ چےکنگ جاری رکھی جائے اورپرانے اور خراب ٹائروں کو مناسب طرےقے سے تلف کےا جائے ۔متعلقہ ادارے اورضلعی انتظامےہ ڈےنگی سے نمٹنے کےلئے متحرک اور فعال کردارادا کرےں۔پنجاب حکومت کے موثر اقدامات کے باعث ڈینگی کے مرض کو کنٹرول کیا گیا ہے اوررواں برس بھی اسی جذبے کے تحت کام کیا جائے جس کا مظاہرہ گزشتہ برسوں کیا گیا ہے۔ عوام کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ادارے کو ذمہ داری پوری کرنا ہوگی۔مزید برآں شہباز شریف نے فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی سابق پرنسپل ڈاکٹر خالدہ عثمانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...