گلگت (آن لائن) قصور سکینڈل کے بعد گلگت میں بھی خواتین کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کی 30سے زائد ویڈیوز منظر عام پر آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ دو ملزمان گرفتار ایک فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گلگت میں بھی خواتین کے ساتھ زیادتی کا سکینڈل سامنے آگیا ۔متاثرہ خاتون نے گلگت میں تھانہ کینٹ میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔ خاتون نے مقدمے میں تین افراد کو نامزد کیا جبکہ ملزمان میں عدنان، سلمان، ذوالفقار شامل ہیں ملزمان کا تعلق گلگت کے نواحی علاقے نومل سے ہے جبکہ خاتون کا تعلق گلگت سٹی سے ہے، مقامی پولیس نے ملزمان کیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دو ملزمان سلمان اور ذوالفقار کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم عدنان فرار ہونے میںکامیاب ہوگیا پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزمان سلمان اور ذوالفقار نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ ان کا گروہ خواتین کو اغواء کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بناتا تھا اور زیادتی کے بعد سنسان جگہ پر خواتین کو چھوڑ دیتا تھا انہوں نے تیس سے زائد خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ زیادتی کے دوران خواتین کی ویڈیوز بھی بنائی جاتی تھی اور بعد میں ان خواتین کو بلیک میل کرکے ان سے رقم کا مطالبہ کرتے تھے۔ خاتون نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کیخلاف انسداد دہشتگردی کی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔