عامر خان باہر گئے تو واپس نہیں آئینگے حالات خراب ہونگے: رینجرز سندھ

کراچی (اے این این) سندھ رینجرز نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو حج کی اجازت دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ رہنما باہرچلے گئے تو واپس نہیں آئیں گے اور کراچی کے حالات مزید خراب ہو نگے، عدالت نے حج کے لئے کرائی گئی رجسٹریشن اور دیگر دستاویزات طلب کرتے ہوئے سماعت (کل) تک ملتوی کر دی۔جمعرات کو کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عامر خان کی جانب سے حج پر جانے کی اجازت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل حج پر جانا چاہتے ہیں اور حکومت کی جانب سے شیڈول بھی جاری کیاجا چکا ہے۔ عامر خان پر اسکے علاوہ اور کوئی کیس زیر التوا نہیں ہے، لہذا انھیں حج پر جانے کی اجازت دی جائے۔ جس پررینجرز سندھ کے لاء آفیسر رانا خالد نے کہا کہ عدالت نے اپنے احکامات میں کہا تھا کہ عامر خان ملک نہیں چھوڑ سکتے۔ عدالت کو اپنے احکامات پر نظر ثانی یا ترمیم کااختیار نہیں ہے۔عامر خان کی ضمانت کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔عدالت نے جانب داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرد جرم عائد ہونے سے پہلے پولیس فائل کے بغیر عامر خان کو ضمانت دی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...