برسلز ( پ ر)ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل، ان کی گرفتاریوں اورلاپتہ کرنے کے واقعات کے خلاف آج مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے یورپی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔ ایم کیوایم بیلجئم کے آرگنائزرمحمدفریداحمدنے کارکنوں اورہمدردوںسے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاجی مظاہرے میں بھرپورتعدادمیں شرکت کرکے اسے کامیاب بنائیں۔