ساڑھے 5 لاکھ اسلحہ لائسنس منسوخ کر دئیے، نثار کس کے مشن پر ہیں پتہ نہیں: مراد علی شاہ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ یوم آزادی کے تمام پروگرام ہوں گے۔ خطرہ اپنی جگہ لیکن ہم زندہ قوم ہیں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ چودھری نثار کس کے مشن پر ہیں مجھے نہیں پتہ۔ میرے پاس جتنا بھی ٹائم ہے سب تبدیل تو نہیں کر سکتا مگر سمت دوں گا۔ کراچی شہر میں صفائی کا کام ہو رہا ہے۔ 24 تاریخ کو انشاءاللہ میئر اور چیئرمین آ جائیں گے۔ صفائی کا کام میئر اور چیئرمینوں کے ساتھ مل کر آگے بڑھائیں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں ساڑھے پانچ لاکھ اسلحہ لائسنس منسوخ کر دئیے۔ دس لاکھ میں سے ساڑھے چار لاکھ لائسنسوں کی تصدیق ہو سکی ہے منسوخ اسلحہ لائسنس کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری ہوں گی۔ لائسنس کے لئے مطلوبہ کاغذات جمع کروا کر بحال کرائے جا سکتے ہیں بصورت دیگر لائسنس منسوخ تصور ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چودھری نثار جب تقریر کر رہے تھے میں اس وقت مدینے میں پاکستان کے لئے دعائیں کر رہا تھا۔ ان کے بیان کی میرے نزدیک کوئی اہمیت نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...