دنیاپور (نامہ نگار) روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر فائرنگ کرکے ساس‘ سالے کی بیوی‘ 12 سالہ بیٹے اور بیوی کے 70 سالہ ماموں کو قتل کر دیا جبکہ میلسی میں دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر حاملہ بیوی کو زہر پلا کر مار ڈالا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز دنیا پور کے ن چک نمبر 376ڈبلیو بی میں محمد طاہر اعوان جو قریبی چک نمبر 386 کا رہائشی ایک سال سے ناراض بیوی نگہت یاسمین کو منانے کی ناکامی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے اس کی ساس سرور مائی، سالے کی بیوی صفیہ بی بی، سالے کا 12سالہ بیٹا اقرار حسین اور بیوی کا مامو ں 70 سالہ عبدالرحمن جاں بحق ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم نے کئی بار بیوی کو منانے کی کوشش کی لیکن اس کے سسرال والے طلاق لینے پر بضد تھے بیوی نگہت یاسمین معجزانہ طورپر محفوظ رہی۔ پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کرکے قاتل کی تلاش شروع کر دی۔
روٹھی بیوی