ملتان+ اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی+ صباح نیوز) ماڈل قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفیوں اور اس کے قتل نے مفتی عبدالقوی کو کہیں کا نہیں چھوڑا۔ پہلے ان کی رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت ختم کی گئی اب وزارت مذہبی امورنے مفتی عبدالقوی کی مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی رکنیت بھی تاحکم ثانی معطل کردی۔ وزارت کے ذرائع نے بتایا کہ مفتی عبدالقوی کی رکنیت منسوخی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے تاہم اس پر چند روز بعد عملدرآمد ہوگا۔دوسری جانب پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کو بھی ملزم قرار دیئے جانے کے بعد ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔ تاہم سی پی او ملتان اظہر اکرم نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مفتی عبدالقوی کو ٹھوس شواہد ملنے پر ہی گرفتار کرینگے ان سے تفتیش کی جا چکی۔ دو ملزموں حق نواز اور وسیم قتل کا اعتراف کر چکے۔ پولی گرافک ٹیسٹ اور ڈی این اے کی کچھ رپورٹس مل چکیں موبائل فون کی سافٹ ویئر فرانزک رپورٹ آنے کے بعد حتمی ملزموں کا فیصلہ کر لیا جائے گا۔
مفتی عبدالقوی