نواز شریف کے حکم پر شور کوٹ جا کر ملا اختلافات اپنی جگہ وہ میرے قائد ہیں: اسد الرحمن

Aug 14, 2016

کمالیہ (نامہ نگار) شورکوٹ موٹروے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم نوازشریف نے ٹیلیفون کر کے ایم این اے چوہدری اسد الرحمن کو افتتاحی تقریب میں آنے کی خصوصی دعوت دی جس پر چوہدری اسد الرحمن خصوصی طور پر شورکوٹ اس تقریب میں شمولیت کیلئے گئے جہاں دونوںرہنماﺅں کے درمیان لطیف جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ افتتاحی تقریب کے بعد کمالیہ پہنچ کر میاں اسد الرحمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا اختلافات اپنی جگہ لیکن نوازشریف میرے قائد ہیں اور میں انکا دل سے احترام کرتا ہوں۔ انہوں نے مجھے ٹیلیفون پر حکم دیا جس کی تعمیل کرتے ہوئے میں شورکوٹ اس تقریب میں شمولیت کیلئے گیا۔ وزیر اعظم سے ہنسی مذاق میں کافی باتیں ہوئی ہیں۔ اختلافات جمہوریت کا حسن ہوتے ہیں۔
اسد الرحمن

مزیدخبریں