حد سے زائد شراب نوشی سویڈن کی کم عمر ترین خاتون وزیر کو استعفیٰ دینا پڑا

سٹاک ہوم (اے ایف پی) سویڈن میں کم عمر ترین وزیر بننے والی خاتون نے حد سے زائد شراب پینے پر پکڑے جانے کے بعد استعفیٰ دے دیا۔ بوسنیا سے ہجرت کر کے آنے والی 29 سالہ آئیڈہا زیالک سویڈن میں تعلیم کی وزیر تھی۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی مالمو سٹی میں پولیس نے انہیں روکا تھا۔ ٹیسٹوں کے بعد ان کے خون میں الکوحل کی اتنی مقدار پائی گی جو جرم ہے۔ ہازیالک ن کہا یہ میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی جس کی میں ذمہ داری قبول کرتی ہوں اور وزارت کے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دوں گی۔ ہازیالک 1992ءمیں 5 سال کی عمر میں سویڈن آئی تھیں۔ 2014ءمیں 27 سال کی عمر میں سویڈن کی تاریخ کی عم عمر ترین وزیر بنی تھیں۔
سویڈن/ خاتون وزیر مستعفی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...