ون ویلنگ کرنے والے کی موٹر سائیکل ضبط کرنا لازمی قرار‘ پراسیکوٹر کا آئی جی‘ ڈی پی اوز کو مراسلہ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پراسکیوٹر جنرل پنجاب احتشام قادر کی طرف سے آئی جی پنجاب،تمام ڈی پی اوز اور پبلک پراسکیوٹرزکو بھجوائے گئے مراسلے میں ون ویلنگ کرنے والے ملزموں کی سزا کے ساتھ انکی موٹرسائیکل ضبط کرنا لازمی قرار دیدیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جو ون ویلر پکڑا جائے اس کی موٹر سائیکل کو ہر صورت ضبط کیا جائے۔ جبکہ اس ضبطگی کو مقدمے کے ریکارڈ کا باقاعدہ حصہ بنایا جائے۔ تمام ڈی پی اوز اور متعلقہ پولیس افسروں سے کہا گیا ہے کہ ون ویلنگ کرنے والے ملزموں کے ساتھ موٹر سائیکل کی ضبطگی کے معاملے میںکسی صورت رعایت نہ کریں۔ مراسلے کے مطابق موٹر سائیکل ضبط نہ کرنے والے پولیس افسروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ پبلک پراسکیوٹرز کو ہی ہی ہدایت کی گئی ہے کہ ون ویلنگ کیسز کے سمری ٹرائل بروقت مکمل کرائیں۔
موٹر سائیکل ضبط

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...