آزاد کشمیر میں اگلے برس ترنگا لہرائے گا بھارتی جونیئر وزیر کی خوش فہمی

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی وزیراعظم کے دفتر کے وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے خوش فہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے آزاد کشمیر میں 2017 تک ترنگا لہرائے گا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جتیندر سنگھ کا کہنا تھا وزیراعظم نریندر مودی کی آزاد کشمیر کو پاکستان کے قبضے سے آزاد کرانے کیلئے خود کو وقف کرنے کی کال کے بعد ہم نے ملک میں یہ پیغام پھیلانا ہے کہ ہم نے پاکستان کے زیر تسلط کشمیر کو آزاد کرانے کیلئے ایک اور آزادی کی لڑائی شروع کرنی ہے۔انکا کہنا تھاکہ اگلے سال تک ہم بڑی منزل حاصل کرلیں جب مظفر آبادمیں ترنگا لہرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
بھارتی جونیئر وزیر

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...